سنڈیاں

جڑی بوٹیاں ‘سنڈیاں، بیماریاں فصلات کی پیداوارمیں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیاں ‘سنڈیاں اور بیماریاں فصلات کی پیداوارمیں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں.

ان کے تدارک کے لئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر علاج ہے تاہم زہروں کی افادیت او ر مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے ایک خاص حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے.

کیونکہ یہ زہریں نہ صرف زمین پانی فضاء اور جانداروں کے تمام ایکو سسٹم کیلئے مضرہیں بلکہ ناقص سپرے مشینری اور غلط طریقہ استعمال کی وجہ سے زہر کا کافی حصہ ضائع ہوجاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیڑوں اور بیماریوں کی اچھی تشخیص کرکے موزوں دوائی کا انتخاب اور سپرے صبح یاشام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں