والدین کے سپرد

جڑانوالہ پولیس نے گمشدہ 2 بہنوں کو 2 گھنٹے میں تلاش کرکے والدین کے سپرد کر دیا

جڑانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن) جڑانوالہ پولیس نے گمشدہ 2 بہنوں کو 2 گھنٹے میں تلاش کرکے والدین کے سپرد کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ کہ تھانہ سٹی کی حدود میں رہائش پذیر الیاس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 2 بیٹیاں میرب اور جویریہ لاپتہ ہو گئی ہے.

جس کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی بلال سلہری نے بچیوں کا فوری طور پر سراغ لگانے کی ہدایت کی

اے ایس پی بلال سلہری کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی رانا عاصم نے ڈولفِن فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ،

گمشدہ ہونیوالے بچیوں کو 2 گھنٹوں میں تلاش کرکے والدین کے سپرد کر دیا ہے.

جس پر اہل علاقہ نے پولیس کارکردگی کو سہراہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں