جو بائیڈن

جو بائیڈن کے بیٹے کیخلاف تحقیقات سے اقتدار کی منتقلی متاثر ہونے کا خدشہ

نیو یارک(عکس آن لا ئن) نو منتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کی تاریخی طور پر مشکل ٹرانزیشن (اقتدار کی منتقلی)کا عمل اچانک مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔انکے صاحبزادے ہنٹر کی مالی لین دین کی وفاقی تحقیقات نے کانگریس کے رپبلکن ارکان کو مضبوط بنا دیا ہے، جو آنے والے صدر کے ساتھ پہلے ہی کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں یا انہوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کی واضح فتح کو تسلیم نہیں کیا۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یقینی طور پر یہ تحقیقات بائیڈن کی جانب سے نامزد کسی بھی اٹارنی جنرل کے لیے سینیٹ کی منظوری کو پیچیدہ بنا دیں گی جو بالآخر نئے صدر کے بیٹے کی تفتیش کی نگرانی کرسکتے ہیں۔اس سے دارالحکومت کے مزید غیرفعال ہونے کا امکان بڑھ جائے گا جو قوم کو کورونا کی وبا سمیت درپیش بڑے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

امریکا میں کورونا سے روزانہ کی ہلاکتیں نائن الیون کے حملوں میں ہونے والی مجموعی اموات سے بھی زیادہ رپورٹ ہو رہی ہیں، اس صورت حال میں رپبلکن پارٹی کے رہنما خاص طور پر، جن کی نظریں 2024 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہیں، واضح طور پر اس معاملے میں بائیڈن پر دبا ڈالیں گے۔سینیٹر جوش ہولے آرمو نے کہا کہ جو بائیڈن کو عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ وفاقی تحقیقات میں تعاون کریں گے اور حلف کے تحت کسی بھی سوال کا جواب دیں گے اور اگر وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہیں تو ہنٹر بائیڈن کے فوجداری مقدمے میں کام کرنے والے کسی وکیل یا وفاقی تحقیقاتی اہلکار کو نہیں ہٹایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں