صدر جو بائیڈن

جوبائیڈن کے صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار

واشنگٹن(عکس آن لائن)ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننیکی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کے حاصل ووٹوں کی تعداد انیس سو اڑسٹھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت گیارہ سو اکیاسی ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی درکار بارہ سو پندرہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں