ٹرمپ

جوبائیڈن جیت بھی گئے تو تین ماہ سے زیادہ حکومت نہیں کر سکیں گے ،ٹرمپ

واشنگٹن ( عکس آ ن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بائیڈن کے جیت جانے کی صورت میں وہ 3 ماہ سے زیادہ حکومت نہیں کر سکیں گے اور اس طرح بائیڈن کی نائب کمالا ہیرس امریکا کی صدر بن جائیں گی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں ٹرمپ نے انٹرویو کی میزبان سے کہا کہ میں جو بائیڈن نہیں ہوں ، میں کمپیوٹر اسکرین کے پیچھے ورچوئل مباحثے کے لیے ہر گز نہیں جائوں گا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پھیلانے کے سبب آئندہ انتخابات تاریخ کے سب سے زیادہ جعل سازی والے انتخابات میں سے ایک ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ لوگ کروڑوں ووٹنگ کارڈز ارسال کر رہے ہیں ، یہ کہاں بھیجے جا رہے ہیں ؟ انہیں کون ارساسل کر رہا ہے ؟ یہ کہاں جا رہے ہیں ؟ اور کیسے واپس آئیں گے ؟ کیا ان کو فروخت کیا جائے گا ؟ یہ ایک شرم ناک بات ہے ،اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک بڑی کامیابی حاصل کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں