ٹرننگ

جنوبی افریقہ پہنچنے والے قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،ٹرننگ کی اجازت مل گئی

جوہانسبرگ(عکس آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دورے پر پہنچنے والے قومی کرکٹ اسکواڈ کا پہلا کووڈ ٹیسٹ منفی آگیا، جس کے بعد انہیں ٹرننگ کی اجازت مل گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے پر جوہانسبرگ پہنچنے والے اسکواڈ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام 34 ارکان کے کووڈـ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے، جن میں 21 کھلاڑی اور 13 ارکان ٹیم انتظامیہ کے شامل ہیں۔قومی اسکواڈ (آج) اتوار سے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔پاکستانی اسکواڈ کا 28 مارچ بروز کو جنوبی افریقہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کل جوہانسبرگ پہنچ گیا تھا۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے صرف وائٹ بال اسکواڈ جوہانسبرگ روانہ ہو گیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 ارکان 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جنوبی افریقہ روانگی سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ حسن علی سمیت سب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر ہیں لہٰذا جنوبی افریقہ کی اہم سیریز کے لیے سب دستیاب ہیں اور سفر کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں