جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا ان ہاوس تبدیلی کیخلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ان ہاوس تبدیلی کے خلاف مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ان ہاوس تبدیلی پریقین نہیں رکھتی، ان ہاوس تبدیلی سے خریدوفروخت اور چھانگامانگا کی سیاست کو فروغ ملے گا، یہ تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہوگی، چوروں اور لٹیروں کوپکڑنے کے دعویدار وزیراعظم بے بس دکھائی دیتے ہیں، حکومت کے18ماہ میں 11ہزار ارب روپے قرض لیے گئے،ملکی سیاست میں سابق حکمرانوں کیلئے اب کوئی جگہ نہیں، حکومت نے تبدیلی کانعرہ لگاکرعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ان ہاوس تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ ان ہاس تبدیلی کے نتیجے میں خرید وفروخت اور چھانگا مانگا کی سیاست دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ان ہاوس تبدیلی کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ان ہاس تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی کیونکہ ان ہاوس تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہو گی۔ جماعت اسلامی شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کے دعویدار وزیر اعظم آج بے بس دکھائی دیتے ہیں تاہم ملکی سیاست میں اب سابق حکمرانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ حکومت کے 18 ماہ میں 11 ہزار ارب روپے کے قرض لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن تبدیلی کے بجائے عوام کی مشکلات میں ہی اضافہ کیا۔ حکومت نے معیشت کے سارے اختیارات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے حوالے کیا گیا اب وہ مالیاتی اداروں کو کنٹرول کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں