کورونا وائرس

جرمنی میں کورونا وائرس کے 14 ہزار سے زائد نئے کیسز

برلن ( عکس آن لائن)جرمنی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید تقریبا ساڑھے چودہ ہزار کیسز سامنے آئے گئے۔ اس طرح جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد ایک لاکھ تریسٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں وباں سے نمٹنے کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایاکہ گزشتہ روز جرمنی میں مزید دو سو چالیس افراد کووِڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ اس طرح اس وبا کے آغاز سے اب تک جرمنی میں اسی سبب مجموعی ہلاکتوں کی تعداد انتیس ہزار چار سو بائیس ہو گئی ہے۔ جاپان میں بھی گذشتہ روز تقریبا ساڑھے نو سو افراد میں اس وائرس کی تشخص کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں