تل کی کاشت

جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعے1لاکھ 65ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر تل کی کاشت سے 26 ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل کرنے کا ہدف مقرر

فیصل آباد (عکس آن لائن )ملکی آبادی کے تناسب سے خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محکمہ زراعت نے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعے تل کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت1لاکھ 65ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر تل کی کاشت سے 35 ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل کی جائے گی۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ تل کے بیجوں میں 50فیصد سے زائد اعلی خصوصیات کا حامل خوردنی تیل اور 22فیصد سے زائد اچھی قسم کی پروٹین موجود ہوتی ہے اسلئے یہ انسانوں اور مویشیوں کی بہترین غذا ہے۔انہوں نے بتایاکہ تلوں کا تیل ادویات سازی، صابن اور عطریات بنانے کے کام آتا ہے نیز تلوں کا استعمال فاسفورس اور بیکری کی مصنوعات میں بھی کیا جاتاہے جس کی وجہ سے ان کی بین الاقوامی مانگ میں اضافہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں