سپریم کورٹ

جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار،نوازشریف کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(عکس آن لائن) سپریم کورٹ پاکستان نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی کےلئے دائر کی گئی سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست نمٹا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ جج ویڈیو اسکینڈل میں دیا گیا عدالت عظمی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں اثر انداز ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہائی ئیکورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، یہ پہلے بھی لکھا تھا اور اب بھی لکھ دیتے ہیں۔ ہم نے اپنے 23 اگست 2019 کے فیصلے میں پیرا 9 اور11میں واضع طور پر لکھ دیا ہے۔سپریم کورٹ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے حکم لکھ دیا تھا کہ ہم کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کرتے۔

ہم نے آرڈر میں کہہ دیا تھا کہ ھائی کورٹ جانے، حکومت جانے اور ایف ائی اے جانے۔بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے کسی کو کچھ نہیں کہا ہائی کورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں