سابق چیئرمین پی ٹی آئی

توہین الیکشن کمیشن کیس،جیل ٹرائل کیخلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل

لاہور (عکس آ ن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ دیگر بنچ کے ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں ۔

فل بنچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ، سنگل بنچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو چیلنج کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں