تل

تل کی خصوصیات بہت حد تک زیتون کے تیل سے ملتی ہے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ تل کی فصل دنیاکے تقریبا 70ممالک میں کامیابی سے کاشت کی جارہی ہے، اس کی خصوصیات بہت حد تک زیتون کے تیل سے ملتی ہے لہذا اس کو 5سے 10فیصد تک خوردنی تیلوں میں ملاکر کھانے سے تیل کی کوالٹی بہترہوجاتی ہے تلوں کا استعمال بیکری مصنوعات میں بھی ہورہاہے اسی وجہ سے تلوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ تل کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کےلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں کیونکہ فصل پر مختلف قسم کی بیماریاں حملہ آور ہوکر فصل کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے پیداوار متاثرہوتی ہے پتوں کے دھبوں کی بیماری دھبوں کی شکل میں ظاہرہوجاتی ہے شروع میں یہ دھبے ہلکے گلابی رنگ کے جبکہ بعدمیں ان کا رنگ سیاہی مائل گہرا ہونے لگتاہے اور دھبوں کی جگہ سے پتے سوکھ کر ٹوٹناشروع ہوجاتے ہیں اسی طرح پتے دھبوں کے درمیان سے خالی ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں