بورڈفیصل آباد

تعلیمی بورڈفیصل آبادنے میٹرک کلاس نہم و دہم کا انگریزی کے سالانہ امتحان2021 کاپرچہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام کے تحت تیار کروالیا

فیصل آباد(عکس آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے میٹرک کلاس نہم و دہم کے انگریزی کے سالانہ امتحان 2021 کا پرچہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام کے تحت تیار کروالیاہے اور سوالات کے حساب سے گائیڈ لائن بورڈ کی ویب سائٹ bisefsd.edu.pk پر جاری کردی ہیں جبکہ تمام سکولز، کالجز، ہائر سیکنڈری انسٹیٹیوٹس کی انتظامیہ، اساتذہ کرام، طلبا و طالبات اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر سوالات کے حساب سے گائیڈ لائن کے طور پر دیا گیا انگریزی کے پرچے کا نمونہ چیک کرلیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کنٹرولر سیکریسی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سعید خان نے بتایا کہ اے ایل پی کے مطابق تیار کروائے گئے پیپر میں کچھ سوالات ایسے ہیں جو کہ اے ایل پی کا حصہ نہ ہیں لہذا تمام متعلقین نمونہ کے پیپر فوری چیک کرلیں کیونکہ سال 2021 کا امتحان اسی نمونہ کے تحت لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے بورڈ کی میٹرک یاسیکریسی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں