سپریم کورٹ

تحریکِ انصاف کی الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے بر خلاف ‘نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں‘3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں ۔

درخواست مین استدعا کی گئی ہے کہ ‘ الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیر آئینی، غیر قانونی قراردیا جائے۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے بر خلاف ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں یہ بھی موقف پیش کیا گیا کہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ قرار دیا جائے کہ 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔ الیکشن کمیشن اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیر سے روکا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، ادارہ شماریات، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکریٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔تحریک انصاف کے آرٹیکل 184۔3 کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں