فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اپنے مفرور باپ کو پاکستان ساتھ لیکر آئے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (نمائندہ عکس) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اپنے مفرور باپ کو پاکستان ساتھ لیکر آئے۔ ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی لندن روانگی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر کے مصنوعی ناخن تو پاکستان میں بھی لگ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لندن جانا اس لئے ضروری ہوا کہ مصنوعی جلد میں لندن کے ڈاکٹروں کا ثانی نہیں، بیگم صفدر جتنی توجہ اپنی جلد کو دیتی ہے اتنی عوام کو دی ہوتی تو عوام کے حالات مختلف ہوتے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ بیگم صفدر کی سیاست اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ چل رہی ہے، ڈبل ایکشن برائٹ مہم کے نتائج عوام کو جلد موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر کو چاہیے کہ پائے کھلانے کے بہانے مفرور باپ کو ساتھ لے کر آئے، جیسے جیسے لانگ مارچ کا انقلاب قریب آ رہا یہ لندن کی بلوں میں جا کر چھپ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ڈبل ایکشن برائٹ جہاں مرضی چھپ جائے عوام کی آنکھ اسے ڈھونڈ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں