بھنڈی

بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اورجوؤں کی علامات ظاہر ہوتے ہی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں

فیصل آباد (عکس آن لائن) موسم گرماکی شد ت میں اضافہ کے باعث بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اورجوؤں کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو کسی بھی بیماری یا کیڑے مکوڑے کے حملہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی سفارش کردہ زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر سبزیات کو کسی بھی صورت پانی کی کمی نہ آنے دی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار سبزیات کو 8سے10دن کے وقفہ سے پانی دیتے رہیں البتہ کمزور زمینوں میں آبپاشی کا وقفہ 4 سے5دن بھی رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ گھیاکدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر بھی کدو کی لال بھونڈی کے حملہ کے امکانات ہیں اسلئے اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے یقینی بنائیں تاکہ سبزیوں کو بھاری نقصان سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں