آمنہ الیاس

بہن کیساتھ فیشن شوٹ کیلئے گئی جہاں مجھے ماڈلنگ کیلئے منتخب کر لیا گیا، آمنہ الیاس

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ 15 سال کی عمر میں بہن کے ساتھ فیشن شوٹ کے لئے گئی جہاں حیران کن طور پر مجھے ماڈلنگ کے لئے منتخب کر لیا گیا۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فیشن شوٹ پر نامور فوٹوگرافر نے میری بھی تصاویر بنائیں، میں نے تصاویر والدہ کو دکھائیں اور انہی کی اجازت کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔انہوں نے بتایا کہ میرا کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں، سیٹ پر اسکرپٹ اور کپڑوں کے حوالے سے بہت لڑائی ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک کیفیت کا نام ہے، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔انہوں نے کہا کہ میرا میری اچھی دوست بھی ہیں لیکن میں کنفیوزڈ بھی ہوں کہ واقعی میرا ایسی ہی ہیں یا اداکاری کرتی ہیں؟ بہرحال وہ ایک اچھی انسان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں