شاہ محمود قریشی

بھارت آزاد غیر ملکی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا دورہ

ایل او سی بہت اہم تھا، بھارت کا ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا، کیا بھارت آزاد صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے کر

جائے گا؟تفصیلات کے مطابق ایل اوسی پر عالمی میڈیا کے دورے سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ

بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے،

اقوام متحدہ نے اپنے آبزرور بھی تعینات کیے ہوئے ہیں، بھارت یواین آبزرور کو محدود کرکے رکھتا ہے تا

کہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل صدر پیر کو پاکستان آرہے ہیں،

ان کے سامنے پاکستان کا موقف رکھوں گا اور صورتحال سے آگاہ کروں گا، بنگلادیش کے ساتھ ہم اچھے دو طرفہ

تعلقات کے خواہاں ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں،

ہم نے بنگلادیش میں نئے سفیر کی تعیناتی بھی کر دی ہے، بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات

کشیدہ ہو رہے ہیں، بھارت ہندوتوا سوچ کی وجہ سے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کررہا ہے۔وزیرخارجہ نے

بتایا کہ ایران نے بھی بھارت کو چاہ بہار منصوبے سے باہر نکال دیا ہے، بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے

ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں، بھارت ہندوتواسوچ کی وجہ سے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں