ترجمان پاک فوج

بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی سے متعلق بیان گمراہ کن ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (عکس آن لائن)ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی سے متعلق بیان گمراہ کن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ ایل اوسی پرجنگ بندی کا سبب بھارت کے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات ہیں ، ایک گمراہ کن بیان ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل اوسی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے پیش نظرجنگ بندی پراتفاق کیا گیا۔ کوئی اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر جنگ بندی اس لیے قائم ہے کیونکہ بھارت نے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں