کورونا

بلوچستان میں کورونا سے مزید 2افراد جاں بحق ،69نئے کیس سامنے آگئے ،صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5.97فیصد ہوگئی

کوئٹہ(عکس آن لائن) بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق جبکہ 69نئے کیس سامنے آگئے ،صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5.97فیصد ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائر س آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 1156افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5اضلاع کوئٹہ سے 65،جعفرآباد ،مستونگ ،نصیرآباد ، صحبت پور اور زیارت سے ایک ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد19679ہوگئی ہے جبکہ 783افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید2افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے .

جسکے بعد اموات کی تعداد211ہوگئی ہے صوبے میں ہائی آکسیجن فلو پر رکھے گئے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے اسوقت صوبے میں 8مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہیں ۔رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں کئے گئے 109افراد کے ٹیسٹ میں سے 9میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 14افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جسکے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد19136ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعدادبڑھ کر332ہوگئی ۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 5.8،نصیرآبادمیں50،جعفرآباد ، مستونگ میں 33.3اورصحبت پور میں 16.7فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں