تعطیلات

بلوچستان، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(عکس آن لائن)بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز اور کالجز میں 16دسمبر سے 75دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا،صوبے کے سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے چھٹیوں کے بعد یکم مارچ 2024 کو کھولے جائیں گے، محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے 18اضلاع کے سکولز، کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 16دسمبر سے 29فروری تک ہوں گی،دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان 18دسمبر سے یکم جنوری 2024تک کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں