ترجمان پنجاب حکومت

بلاول صاحب عمران خان نے معیشت کو گڑھے میں ڈالا نہیں بلکہ باہر نکالاہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول صاحب وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو گڑھے میں ڈالا نہیں بلکہ باہر نکالاہے اوراب کرپشن کے ناسور کو اس گڑھے میں دفن کیا جارہا ہے ،حکومت کو قرض لینے کے طعنے دینے والے کیاآپ عوام کو یہ بتانا پسند کریں گے ان کے انکل نواز شریف کے دور کے قرضوں اور سود کی مد میں کتنی ادائیگی کی گئے ہے ؟۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض واپس کیا گیا ،یہ آپ کے اور آپ کے انکل نواز شریف کے کرموں کا نتیجہ ہے کہ عوام قرضوں کے چنگل میں پھنس گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ فکر نہ کریں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،آپ صرف اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریںجو دن کی روشنی میں بھی تاریک ہوتا جارہا ہے ۔ عمران خان پہلے وزیر عظم ہیں جنہوںنے اپنی اور حواریوں کی بجائے پسے ہوئے طبقات کی فکر کی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن اورکامیاب پالیسیوں سے ”نام نہاد تجربہ کاروں ”کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں