رنویر سنگھ

برہنہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے، رنویر سنگھ

ممبئی(عکس آن لائن) برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ رنویر سنگھ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں دعوی کیا ہے کہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے۔اداکار نے پولس کو بیان جمع کرایا ہے کہ جس تصویر کی بنیاد پر ان کیخلاف مقدمہ بنایا گیا ہے اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور ان کے فوٹ شوٹ میں کسی بھی تصویر میں ان کے جسم کے پرائیویٹ پارٹس ظاہر نہیں ہیں۔

پولیس نے رنویر سنگھ کی تصاویر کو فارنزک لیبارٹری میں بھجوادیا ہے اور اگر اداکار کا دعوی درست ثابت ہوا تو انہیں کلین چٹ مل سکتی ہے۔پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹااکائونٹ پر جو تصاویر اپلوڈ کی تھیں، مقدمے کے مدعی کی تصویر ان سے الگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں