برسیم

برسیم کی جڑ کے اکھیڑے کی بیماری کے فوری تدارک کیلئے کاشتکار بروقت اقدامات کریں، ماہرین

فیصل آباد (عکس آن لائن)برسیم کے جڑ کے اکھیڑے کی بیماری کے فوری تدارک کیلئے کاشتکاروں کو بروقت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ موجودہ ایام میں جڑ کے اکھیڑے کی بیماری فصل کو بری طرح نقصان پہنچا سکتی ہے اسلئے کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ انہیں فی ایکڑ 1100 سے 1250 من پیداوارحاصل کرنے میں کسی مشکل کاسامنانہ کرناپڑے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ یہ بیماری ایک پھپھوند رائزو کٹونیا سولینی سے پیداہوتی ہے جبکہ یہ پھپھوند زمین میں رہتی ہے اور برسیم کی جڑوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پودے کی جڑیں گل جاتی ہیں اور پودا مرجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے کھیت جہاں باربار برسیم کاشت کی جائے وہاں اس بیماری کازیادہ خدشہ ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے برسیم کی جئی کے ساتھ مخلوط کاشت کریں اور بیماری نمودار ہونے پر فصل کو فوراً کاٹ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں