برسات

برسات کے موسم میں مختلف وبائی امراض پھوٹنے کی وارننگ جاری

سرگودھا(عکس آن لائن) محکمہ صحت نے برسات کے موسم میں مختلف وبائی امراض پھوٹنے کی وارننگ جاری کردی ۔

ذرائع کے مطابق موسم برسات کے دوران ملیریا اسہال پیٹ کے امراض سمیت ہیضہ اور دیگر امراض سے بچا کیلئے ابھی سے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات نے مون سون میں 10 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے سیلاب کے خطرات اور بارشوں کے پانی کے کھڑے ہونے سے مختلف امراض پھوٹ سکتے ہیں .

اس لئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کیلئے کہا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں