نیپرا

بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر ، نیپرا نے نومبر میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ موخر کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے سینٹرل پاور پرچیز کمپنی (سی پی پی اے)کی نومبر کی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ موخر کردیا ۔نیپرا میں سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیز کمپنی (سی پی پی اے) نے موقف اپنایا کہ سی پی پی اے فیول پرائس ایڈجسمنٹ طریقہ کار میں تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے ،

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار میں تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے، نومبر کی سماعت میں تاخیر کیا جائے یہ درخواست قبول کی جائے ، پاور سیکٹر میں پرابلم سب کو پتا ہے، سی پی پی اے کو مالی مشکلات والی بات درست نہیں ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے کو تبدیلیاں کرنا چاہتا وہ ہمارے پاس نہیں آئی،نیپرا صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔سی پی پی اے حکام نے موقف اپنایا کہ نومبر میں پانی سے 39.01 فیصد اور کوئلے سے 27.31 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نومبر میں مقامی گیس سے 9.34 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی زرائع سے 11.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے، گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں