بھارتی فضائیہ

بالا کوٹ میں پاک فوج سے شکست کے بعد بھارتی فضائیہ کی کمزوری بے نقاب

نئی دہلی(عکس آن لائن) بالاکوٹ میں پاک فوج کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے آگئیں۔ نریندر مودی نے رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی چھپانے کی کوشش میں ملبہ فضائیہ کے سربراہ پر گرادیا۔

تفصیلات کے مطابق بالا کوٹ اور سرحدوں پر پاک فوج کے ہاتھوں شکست سے دو چار بھارتی فضائیہ کی تکنیکی کمزوریوں کی نشاندہی کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے بالا کوٹ میں اپنی فوج کی ناکامی اور کمزوریوں کو رافیل طیاروں کی عدم موجودگی قرار دے دیا۔حقیقت میں مودی نے فرانس سے بھارتی تاجر امبانی کے ذریعے رافیل طیارے خریدے تھے لیکن اس میں کروڑوں ڈالرزکمیشن لیاگیاتھا۔

بھارتی فوج کی کمزوری اور اپنے کرپشن چھپانے کیلئے مودی نے کہا تھاکہ کاش بالاکوٹ حملے کے وقت بھارتی فضائیہ کے پاس رافیل طیارے ہوتے۔رپورٹ کے مطابق مودی اور اس کے ساتھیوں نے جدید روسی لڑاکا طیاروں ایس یوتھرٹی کوکباڑہ قرار دے کر ٹھکانے لگادیاہے۔

اب روس اور فرانس سے جدید لڑاکا طیارے خریدے جارہے ہیں۔اس میں بھی مودی نے کڑوں ڈالرز کا کمیشن کھایاہے۔بھارت کو دو روز قبل فرانس سے پہلا رافیل طیارہ ملاتو توہم پرست بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ نے اسے ناریل کےپانی دھویا اور ناریل بھی توڑے۔اب دیکھناہے کہ ماضی میں پاک فوج کے ہاتھوں شکست سے دو چار بھارتی فضائیہ جدید طیاروں کے ذریعے پاک فوج کیا مقابلہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں