گندم کی فصل

بارش کے دوران گندم کی فصل کی کٹائی نہ کی جائے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کے ترجمان نے صوبہ بھرکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اب جبکہ صوبہ کے اکثر مقامات پر وسط اپریل کے بعد سے گندم کی فصل پکنے کی صورت میں کٹائی کا عمل شروع ہونے والا ہے لہذاکاشتکار اس موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیں اور اچھی طرح فصل پکنے کے بعد اس کی کٹائی کریں لیکن بارش کے دوران فصل کی کٹائی نہ کی جائے نیز کٹائی کے دوران تسلسل کے ساتھ ریڈیواورٹیلی ویژن پر کی جانے والی محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں بھی توجہ سے سنی جائیں تاکہ فصل کو ہرقسم کے نقصان سے بچانا ممکن ہوسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ ابھی پنجاب کے اکثرعلاقوں میں گندم کی فصل پوری طرح پک کر تیار نہ ہوئی ہے اس لئے کاشتکار جلدبازی کامظاہرہ نہ کریں اور فصل کی کٹائی اسی وقت شروع کی جائے جب وہ مکمل طورپر پک کر تیار ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ کٹائی کے بعد فصل کو زیادہ دیر تک کھیت میں نہ رکھا جائے نیز ذخیرہ کے لئے گودام کو ہوا دار رکھاجائے جس میں نمی کا تناسب 10فیصد ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں