باجرے

باجرے کی بہترپیداو ار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے باجرے کی بہترپیداو ار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نہری علاقوں میں پہلاپانی کاشت کے تین ہفتے بعد لگانا ضروری ہے جبکہ کم اگاو کی صورت میں پانی پہلے لگانا بھی مفیدہوتاہے تاہم بعدازاں حسب ضرورت لگاتے رہناچاہئیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور محمدنویدامجدنے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ باجرے کی فصل چونکہ سیم زدہ حالات برداشت نہیں کرسکتی اس لئے برسات کے دنوں میں خصوصی طورپر زیاہ پانی کا کھڑے رہنا نقصان دہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کے لئے باجرے کی فصل جولائی میں کاشت کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں