وزیراعظم

بابائے قوم، تحریک آزادی رہنماوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 23مارچ2022یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ23مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے عزم کی تجدید کا دن ہے‘اب استحکام، ترقی کی کلید محنت، دیانتداری، اخلاقیات میں مضمر ہے، ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے، خود کو مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کیلئے وقف کرنا چاہیے۔

قومی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابائے قوم، تحریک آزادی رہنماوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نوجوانوں کیلئے جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اب استحکام، ترقی کی کلید محنت، دیانتداری، اخلاقیات میں مضمر ہے، ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے، خود کو مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کیلئے وقف کرنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم درپیش چیلنجز کا ادراک کرنا چاہیے، حکومت نےغربت کے خاتمے اور انصاف کیلئےاصلاحات متعارف کرائیں، ہماری توجہ معاشرے کے نظرانداز طبقے اور مساوی مواقع پر مرکوز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام زبردست اقتصادی فوائد کا حامل ہے، قومی صحت کارڈ کے فلیگ شپ پروگرام تاریخ میں بےمثال پروگرام ہے، ہم اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کی شاہراہ پرگامزن ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، کرپشن کے خاتمے کیلئے جذبے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں