ظفر مرزا

ایک لاکھ فیلڈ ہیلتھ ورکرز کیلئے محدود دورانیہ کے تربیتی کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے،ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایک لاکھ فیلڈ ہیلتھ ورکرز کیلئے محدود دورانیہ کے تربیتی کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے

کورونا وبا کیخلاف برسرپیکار شعبہ صحت کے عظیم مجاہدوں کیلئے “وی کیئر” مہم جار ی ہے ،آئی ایس پی آر کے تعاون سے “وی کیئر کے تحت انفرادی حفاظتی سامان کے درست اور موثر استعمال کیلئے “تربیتی دستاویزی فلم”کا اجرا کیا ہے ،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ابتدائی طور پر این ڈی ایم اے نے انفرادی حفاظتی سامان کی متواتر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ،اب انفرادی حفاظتی سامان کے احسن استعمال پر رہنما اصول کا ازسرنو اجرا کیا گیا ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایک لاکھ فیلڈ ہیلتھ ورکرز کیلئے محدود دورانیہ کے تربیتی کورسز کا آغازبھی کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں