وزیر اعلی سندھ

ایک دوسرے کو بر ا بھلا کہتے رہے تو کام خراب ہوتا رہے گا ، وزیر اعلی سندھ

کراچی (نمائندہ عکس ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے ملک کو وسیع فوائد حاصل ہونگے ، پاکستان کو غذائی قلت کے چیلنجز کا سامنا ہے ، سیلاب سے بے گھر افراد کی بحالی میں میری حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے ، بدھ کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین ، اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں کو قانونی تحفظ دیا ، اس وقت سب کو ملک کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بات کرنی چاہیے ، لوگوں کو لڑنے اور مرنے کے بجائے ساتھ جینے کا سبق دینا چاہیے ،

ایک دوسرے کو بر ا بھلا کہتے رہے تو کام خراب ہوتا رہے گا ، ہم سب نے ساتھ ملکر ملک میں معاشی استحکام لانا ہے ، سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد لوگ بے گھر ہوگئے ، ہم نے سردے سے بچنے کیلئے اقدامات کئے ، ہم تو ری بلڈ کی بات کررہے ہیں، کچھ لوگ توڑ تاڑ کر بات کررہے ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے ، ہمارے یہاں جوادارہ سب سے زیادہ کام کرتا ہے ، اس کے خلاف بات ہوتی ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یا کوئی ادارے ان کی طرف بھی دیکھیں منفی سیاست بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے ، جو کام نہیں کررہے ان پر بات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں