کامران اکمل

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کیلئے بھارتی کھلاڑیوں کو نہیں آنا چاہیے، کامران اکمل

لاہور (عکس آن لائن)پاکستانی کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کیلئے بھارتی کھلاڑیوں کو نہیں آنا چاہیے۔کامران اکمل حال ہی میں نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جس میں میزبان نے سوال کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنا چاہیے یا نہیں اس بارے میں آپ کی ذاتی کیا رائے ہے؟۔میزبان کے سوال پر کامران اکمل نے کہا کہ کہ نہیں ، بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں نہیں آنا چاہیے، بھارتی کرکٹ بورڈ صحیح کرتا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کیلئے نہیں بھیجتا،

مجھے یہ بتایا جائے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کس لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کو کھیلنے دیتا ہے؟ کامران اکمل کے مطابق بھارت کو انداز ہ ہے کہ ان کا آئی پی ایل سیزن 2 ماہ کا ہے اس کے بعد ان کی انٹرنیشنل کرکٹ اتنی زیادہ ہے کہ ان کا کھلاڑی فنانشلی اتنا اسٹرونگ ہوجاتا ہے کہ انہیں مزید کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، ہمارا بورڈ بھی ایسے کرسکتا ہے اور ہم بھی اس طرح اپنیکھلاڑیوں کو بچاسکتے ہیں۔کامران اکمل نے بتایا کہ انہیں 2008 میں آئی پی ایل کھیلنے کے لیے کروڑوں روپیکا معاوضہ دیا گیا، آئی پی ایل میرے کیریئر کی سب سے مہنگی لیگ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں