ایپکا

ایپکا کا اپنے حقوق کے مطالبات کے لیئے ریلی مظاہرین تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) اوکاڑہ ایپکا ضلع اوکاڑہ کا اپنے حقوق کے مطالبات کے لیئے ریلی نکالی مظاہرین

تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کررہے تھے تفصیلات کے مطابق ایپکا کے ضلعی صدر حاجی تنور شاہ

جنرل سیکرٹری غلام اصغر عابد کی قیادت میں دیگر ملازمین کے ہمراہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آفیس سے اپنے

مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے احتجاجی فلیکس اٹھا رکھی تھی مظاہرین نے حکومت

کی طرف سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے .

کہ مہنگائی کے تناسب سے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ خوشحال ملازمین ملکی ترقی

میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بھوکے ملازمین اپنے فرائض خوشدلی سے سرانجام نہیں دے سکتے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہر حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ مگر موجودہ حکومت کی پالیسی

ملازمین کے مفاد میں نہیں جب تک حکومت تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں