فاروق ستار

ایم کیو ایم میں کچھ بیویوں نے بھی شوہروں کو بھائی کہہ دیا تھا،فاروق ستار کا دعویٰ

کراچی (عکس آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ لفظ’ بھائی’ لگانے کو برابری کا رشتہ قرار دیدیا۔ایک ٹی وی پروگرام میں رہنما متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار سے سوال کیا کہ کہ ایم کیو ایم لیڈرز میں ایسا کیا ہے جو ان کے ساتھ لفظ ‘بھائی’ لگانا لازمی ہوجاتا ہے ؟ اس پر فاروق ستار نے بتایا کہ ایسا ہی ہے بلکہ ہماری پارٹی میں ایسا ہوچکا ہے کہ اکثر تو بیویاں بھی اپنے شوہروں کو بھائی کہنے لگی ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ ہم نسرین جلیل کو نسرین جلیل باجی کہتے تھے تو لوگوں نے ان کے نام کے آگے بھی بھائی لگا کر نسرین جلیل باجی بھائی کہنا شروع کردیا ، بھائی دراصل ایک صیغہ ہے اور دو کارکنوں کے درمیان بھائی کاتعلق برابری کی بنیاد پر ہے کیوں کہ چاچا بھتیجا کا تعلق برابری نہیں ہے لیکن بھائی کا تعلق برابری کا ہے۔

الیکشن میں اگلا وزیراعظم کسے دیکھتے ہیں کے سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن ایک نہ ایک دن ضرور ہونے ہیں، جیسے جانداروں کیلئے آکسیجن اور مچھلی کے لیے پانی ضروری ہے، ہم سیاست دانوں کے زندہ رہنے کیلئے الیکشن بہت ضروری ہے، میری خواہش ہوگی کہ بلاول بھٹو زرداری کے فارم ہاؤسز اور کھیتوں میں کام کرنے والے ہاری (کسان) کا بیٹا وزیراعظم بن جائے یا پی پی پی کا کوئی کارکن وزیراعظم بن جائے یا پھر میری خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انڈسٹریز میں کام کرنے والا کوئی ملازم وزیر اعظم بن جائے جو پڑھا لکھا ہو اور سیاسی سوجھ بوجھ بھی رکھتا ہو۔فاروق ستار نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عوام میں سے کوئی وزیراعظم بن کر سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں