اپوزیشن کی منطق

اپوزیشن کی منطق نرالی، مساجد کھلنے پر اعتراض، پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بےتاب ہیں

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بےتاب ہیں۔

شہباز شریف ایک طرف کورونا وائرس کے ڈر سے نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے تیار نہیں سماجی فاصلے پر اصرار ہے۔دوسری جانب سینکڑوں پارلیمنٹرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔اجلاس بلا نا سپیکر کا استحقاق ہے حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں،سماجی فاصلوں پر اصرار ہے۔ دوسری جانب سینکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مو¿قف آج بھی محتلف ہیں۔ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاءکے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے، مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بےتاب ہیں۔

اجلاس بلانا سپیکر کا استحقاق ہے۔حکومت کو اعتراض نہیں۔لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں