یمنی زیدی

اپنے ہر پراجیکٹ کو پہلا سمجھتی ہوں:یمنیٰ زیدی

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ اپنے ہر پراجیکٹ کو پہلاسمجھتی ہوں انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ اپنے ہر نئے ڈرامے کو پہلا ڈرامہ سمجھتے ہوئے کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ اپنے کسی بھی کردار کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھا اداکار کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سیکھنے کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے کیونکہ جب ایک اداکار یہ سمجھ لے کہ وہ بہترین ہے تو وہ اس کے بعد مزید کچھ نہیں سیکھ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں