بابرہ شریف

اپنے حصے کا کام کر چکی ہوں اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں ‘ بابرہ شریف

لاہور( عکس آن لائن)ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ اپنے حصے کا کام کر چکی ہوں اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں ، مستقبل میں کام کرنے کے حوالے سے اگر مگر کی قائل نہیں اب صرف فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ میرے نزدیک سب فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ، دوسروں کے کام میں کیڑے نکالنے کی بجائے اصلاح کی غرض سے رہنمائی ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں تو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ جو بھی کسی شعبے میں کام کر رہا ہے وہ اپنااحتساب خود کرے کیونکہ اس سے نہ صرف اپنی خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے بلکہ ان پر قابو بھی پایا جا سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حصہ کا کام کرلیا ہے اوراب مطمئن زندگی گزار ہوں ۔ کئی مرتبہ اداکاری کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میرا اب اس طرف رجحان نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں