یوم شہادت

اوکاڑہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ منانے کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کااجلاس منعقد

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ منانے کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدرات DSPسٹی سرکل مہر ندم افضال نے کی اجلاس DSPنے ممبران امن کمیٹی کوحکومتی احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ یوم علی کرم اللہ وجہہ پر کسی قسم کے جلوس پر مکمل پابندی ہے لہٰذا امام بارگاہوں کے اندر ایس او پیز کے تحت مجالس کی اجازت ہوگی،

جس پر اہل تشیع کی طرف سے سید کوثر علی رضوی نے نام دوستوں کویقین دہانی کرائی کہ ہم بالکل حکومتی احکامات کی مکمل پاس داری کرتے ہوئے، یوم علی کرم اللہ وجہہ منائیں گے کیونکہ کرورنا جتنا خطرناک تمام لوگوں کے لئے ہے،اتناہی ہمارے لئے بھی ہے، اس موقع پر تمام مسالک کے ممبران امن کمیٹی جن میں حبیب اللہ چوراہی ،صداقت علی بھٹی ،ظفر اللہ قمر لکھوی،چوہدری خادم حسین ،مولانا عبدالمنان عثمانی ،قاری سعید عثمان ،لطیف نقشبندی نے شرکت کی اور سب ممبران نے سید کوثر علی رضوی کی بات کی تائید کی اور DSPمہر ندیم افضال کوپورایقین دلایا کہ مکمل ایس اوپیز پر عمل پیراہوتے ہوئے شہادت یوم علی کرم اللہ وجہہ منایا جائے گا،اجلاس کے اہتما م پر ممبرامن کمیٹی شکیل الرحمن قاسمی جورضائے الٰہی سے دفات پاچکے ہیں ان کے دعا ئے مغفرت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں