زیر تعمیر مکان

اوکاڑہ اڈا گیمبر کے نواحی گاﺅں میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی،5افراد جاں بحق

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)اوکاڑہ اڈا گیمبر کے نواحی گاﺅں میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی چھت گرنے سے خاتون سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے مرنے والوں میں4کمسن بچے بھی شامل ہیں جب کہ3 شدید زخمی ہوگیا بدقسمت فیملی زیر تعمیر مکان کی چھت کے نیچے سوئے تھے ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں

ریسکیو1122ذرائع کے مطابق اڈا گیمبر کے نواحی گاﺅں 60/4-Lمیں ایک زیر تعمیر مکان کی چھت پر ملبہ رکھا ہوا تھا چھت ملبے کا وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی چھت کے نیچے 25سالہ پروین زوجہ عمران اسکی5دن کی بچی 4سالہ محمد عدیل ولد صدام حسین 3سالہ ایمان فاطمہ دختر بلال 2سالہ صدیقہ دختر دختر بلال اور4سالہ شکیل ولد عمران سوئے تھے کہ اچانک چھت گر نے سے پروین اس کی 5دن کی بچی،محمد عدیل،ایمان فاطمہ،صدیقہ ملبے تلے دب کر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی 3ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو1122نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا زخمی 4سالہ شکیل ک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اچانک حادثے سے5افراد کے جاں بحق ہوجانے سے پورا گاﺅں غمزدہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں