آتش بازی

اوکاڑہ آتش بازی کا سامان بنانے والی منی فیکٹری میں دھماکہ،بچہ جاں بحق، پانچ افراد شدید زخمی

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)اوکاڑہ آتش بازی کا سامان بنانے والی منی فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے سخت نوٹس لے لیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق امجد ود نذیر احمد نے گلشن فرید کالونی دیپالپور میں مصطفی ولد ہاشم سے دوکانات کرایہ پر حاصل کرکے وہاں پر آتش بازی کاسامان بنانے والی منی فیکٹری بنارکھی تھی گذشتہ روز آتش بازی کی منی فیکٹری میں آتش بازی کاسامان بنایا جاتا تھا کہ اچانک آتش گیر مادے کو آگ لگ گئی جس سے آتش گیر مادہ دھماکے سے پھٹ گیا

جس سے منی فیکٹری کی چھت گرگئی اور آس پاس کی عمارتوں کو شدیدنقصان پہنچاجب کہ 6افراد اسلم ولد یار محمد،محمد عثمان ولد حق نواز ،حسنین ولد ظفر ،امجد ولد نذراحمد ،جنت بی بی زوجہ ذاکر حسنین نوازاور محمد حسین بری طرح جھلس گئے عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقسان پہنچا لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو1122نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوار ٹرہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ایک بچے حسنین نواز ولد محمد حسین کوتشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں سے ایک بچے حسنین نواز ولد محمد حسین کوتشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کردیاجہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا، پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے واقعہ کے ذمہ داروں امجد ولد نذیر ،خرم ولد حاکم اور مصطفی ولد ہاشم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر235/21درج رجسٹرڈ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں