اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کا بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلہ فارمز 15 اپریل تک وصول کرنے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلہ فارمز 15 اپریل تک وصول کرنے کا اعلان کیا ہے ٗ کورونا اختیاطی تدابیر کے پیش نظریونیورسٹی انتظامیہ نے داخلے کے خواہشمند افراد کو داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کرنے یا آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق طلبہ کو5 اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر تشریف نہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں4۔ ایم ایس سی پروگرامز ٗ 8ایم اے پروگرامز ٗ 11پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ٗ پانچ شعبوں میں بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرام ٗ 10چار سالہ بی ایس پروگرامز ٗ 2ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ٗ بی بی اے )چار سالہ( اور ٹیچر ٹریننگ پروگرامز )ایک سالہ ایم ایڈ ٗ ڈیڑھ ٗ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں