علامہ اقبال اوپن

اوپن یونیورسٹی، داخلہ ٹیسٹ 17سے 24فروری کے درمیان منعقدہوں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلے کے لئے ایڈمشن ٹیسٹ 17سے24 فروری کے درمیان منعقد کئے جائیں گے، ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ25فروری جبکہ دوسری میرٹ لسٹ 3مارچ 2021کو ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی، جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ایم فل/ایم ایس ایم ایس سی آنرز اور بی ایس سطح کے پروگرام شامل ہیں، میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ) www.aiou.edu.pk ( پر آن لائن دستیاب ہیں، داخلے کے خواہشمندنئے اور جاری طلبہ15۔فروری تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ((https://online.aiou.edu.pk پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں،ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ایڈمشن ٹیسٹ /انٹرویو زکے پراسس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار اور گائیڈ لائن پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں