اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی، امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام شروع

لاہور(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام شروع کر رہی ہے۔ انگلش ورکس 17سے25سال کی عمر کے ہونہار طلبہ کے لیے 6ماہ کا انگریزی زبان کی مہارت اور مہارت میں اضافے کا پروگرام ہے۔ یہ پروگرام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لاہور ریجنل کیمپس میں پیش کیا جائے گا۔ کلاسز ہفتے میں 5دن دوپہر میں ہوں گی۔ دی انگلش فار ورک فورس ڈویلپمنٹ اِن پاکستان پروگرام (انگلش ورکس)کو امریکی سفارتخانہ، اسلام آباد کے ذریعے شروع کیا گیا ہے تاکہ بیروزگار یا کم ملازمت والے نوجوانوں کی انگریزی زبان کی مہارت کو بہتر بنایا جا سکے، یہ پروگرام روز گار کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کاروباری اور تکنیکی مہارتوں کو مدنظر رکھ کربنا یا گیا ہے۔

اس پروگرام کی سرگرمیاں بین الثافتی مکالمے اور تعاون کو فروغ دیں گی۔ انگریزی تعلیم اور سیکھنے کے بہترین طریقوں کا اشتراک کریں گی۔ یہ چھ ماہ کا پروگرام اسکول کے بچوں کی انگریزی زبان کی مہارتوں کو بہتر بنائے گی اور ان کو پیشہ ورانہ کاروباری مہارتیں پیدا کرنے کے قابل بنائے گا جو ہمارے نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد کر ے گا۔ داخلہ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2022 ہے داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ آن لائن اس لنک https://forms.gle/ahfZfoUzpj8634JA8 پر اپلائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں