جو بائیڈن

انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کابینہ میں مسلم اراکین کو شامل کروں گا،جوبائیڈن

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے .

کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں اپنی کابینہ میں مسلم اراکین کو شامل کروں گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے

امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 7 مسلم ممالک کے افراد پر امیگریشن کی پابندی عائد

کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔جو بائیڈن کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں صدر بنا تو پہلے ہی

دن مسلم تارکین وطن پر عائد پابندی ختم کر دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاہ فام سے قبل مسلم کمیونٹی

صدر ٹرمپ کے حملے کا شکار ہوئی تھی۔ یہ انتظامیہ اسلامو فوبیا کا شکار ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ

انتظامیہ کے اسلامو فوبیا کے نظریات کے باعث سکولوں میں مسلم بچوں کے ساتھ بد سلوکی کے ساتھ ساتھ

ملک میں مسلم مخالف نفرت انگیز واقعات میں بھی اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں