ٹرمپ

امریکی شہری کورونا کے بارے میں مزید نہیں سنیں گے،ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(عکس آن لائن) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی،جبکہ امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ چارنومبر سے امریکی شہری کورونا کے بارے میں مزید نہیں سنیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات قریب ا گئے ہیں، دونوں امیدواروں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ واربھی جاری ہیں، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہاکہ ٹرمپ نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی، انہوں نے وبا کے خلاف کوئی اقداما ت نہیں کیے، یہ سردیاں امریکیوں کیلئے سب سے تاریک ہوں گی۔صدر ٹرمپ نے اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمو کریٹس ہروقت کورونا کورونا کرتے رہتے ہیں لیکن ان کے دوبارہ صدر بنتے ہی لوگ مزید کورونا نہیں سنیں گے۔تین نومبر کو دونوں صدارتی امیدواروں میں جوڑ پڑے گا، ارلی ووٹنگ میں اب تک 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں