امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے، امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیگر ممالک کورونا مریضوں کو کلوروکوئن دوا دے رہے ہیں تاہم امریکی ادارے اس میں ناکام رہے۔

کورونا ٹیسٹ روک دیے جائیں تو کیسز کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے گلے کو مضبوطی سے پکڑنے کو ختم کرنا ہو گا۔ چوک ہولڈز پر پابندی عائد کرنا اچھی چیز ہے کچھ حالات کے لیے ہمیں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں