بجلی بحران

امریکا ‘ بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ‘بجلی کے بحران کا خدشہ

واشنگٹن (نمائندہ عکس)سپر پاور امریکا پر بھی بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت کے نتیجے میں گرڈ پر پڑنے والا دبائو ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو سپلائی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھنے والا درجہ حرارت ہے جس کی وجہ سے گرڈ پر دبائو بڑھ رہا ہے کیونکہ گرمی سے بچنے کیلیے ایئرکنڈیشن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں موسم پہلے ہی 30 سالہ اوسط سے 21 فیصد زیادہ گرم ہے اور اسی حوالے سے فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن (ایف ای آر سی) جیسی پاور ریلئیبلٹی کی ذمے دار وفاقی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مغربی نصف حصے میں گرڈز کو اس موسم گرما میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ صارفین گرمی سے بچنے کے لیے ایئر کنڈیشنرز کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔پاور کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ وہ بندش سے بچنے کے لیے آلات کو اتنی تیزی سے ٹھیک کرنے کے لیے اسپیئر پارٹس دستیابی کو یقینی نہیں بناسکیں گے کیونکہ دستیاب آلات پہلے ہی گرمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرڈ آپریٹرز کو اس وقت ٹرانسفارمرز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں