فرخ حبیب

الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی کےساتھ کرے،فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےساتھ کرے۔ رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کوکہناچاہتے ہیں کہ یہ فارن نہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے۔ضمنی الیکشن میں شکست ہو گئی تو الیکشن کمیشن کو کیسے فیصلے کا حکم دے رہے ہیں؟۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی ساتھ کرے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ا سکروٹنی مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے بینک اکاونٹس چھپائے ہیں۔پیپلز پارٹی 36 کروڑاور ن لیگ نے 66کروڑروپے کا حساب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوری انکی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرواکر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے فیصلہ دیا جائے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو لاڈلہ نہ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں