شاہ محمود قریشی

اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا سب کی ذمہ داری ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا سب کی ذمہ داری ہے ، انتخابات کےلئے 10اپریل کو وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 20ارب فراہم کرے،اگر تاخیر کی گئی تو الیکشن کمیشن عدالت کے پاس جائے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات غیر آئینی طورپر 13دن تاخیر کا شکار رہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دیئے گئے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلقوائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عدالت عظمیٰ نے پنجاب اور خیبر پختوانخوا التوا کیس میں تاریخی فیصلہ سنایا ، آج ایک آئینی مسئلہ حل ہوا اور آئین کی بالادستی قائم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی وکالعدم قرار دے دیا،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا سب کی ذمہ داری ہے ، انتخابات کےلئے 10اپریل کو وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 20ارب فراہم کرے،اگر تاخیر کی گئی تو الیکشن کمیشن عدالت کے پاس جائے گا اور حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی،

عدالت نے وفاقی حکومت، نگران حکومت اورآئی جی پنجاب کو الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق ہدایت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات غیر آئینی طورپر 13دن تاخیر کا شکار رہے،الیکشن پروگرام جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع ہوگا،انتخابات جو 30اپریل کو ہونا تھے وہ 14مئی کو ہوں گے،اس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،عدالت نے 5رکنی بینچ کا فیصلہ واضح طورپر اکثریتی قرار دیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دیئے گئے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے،14مئی کو پنجاب کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں